ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو: سمندر میں حادثے کا شکار ہوئی جہاز فی الحال ٹیلے پر رکی ہے:طوفانی موجوں کی وجہ سے ساحل پر لانا دشوار

منگلورو: سمندر میں حادثے کا شکار ہوئی جہاز فی الحال ٹیلے پر رکی ہے:طوفانی موجوں کی وجہ سے ساحل پر لانا دشوار

Sun, 04 Jun 2017 21:43:10    S.O. News Service

منگلورو:4/ جون (ایس اؤ نیوز )اُلال سمندر ی ساحل سے قریب 1.6کلومیٹر دور حادثے کا شکار ہوئی جہاز وہاں ایک ٹیلے پر جمود کی حالت میں کھڑی ہوئی ہے، طوفانی سمندری موجوں کی وجہ سے اس کو ساحل پر لانے میں دشواری پیش آرہی ہے۔

جہاز کا ایک حصہ پانی میں ہے تودوسرا سرا پتھر کے ٹیلے پر کھڑا ہواہے ، جب بڑی بڑی موجیں جہاز سے ٹکراتی ہیں تو پانی میں ڈوبا ہوا حصہ زیادہ ہل رہاہے اور ڈوبتا ہوا محسوس ہورہاہے ، فی الحال نکال باہر کرنے کام مشکل نظر آرہاہے ، بتایا جارہاہے کہ اگر سمندری لہروں کی اچھال زیادہ ہوتی ہے تو جہاز ٹیلے سے نکل کر سمندر میں ڈوبنے کا خدشہ جتایا جارہاہے۔ جنوری میں اپنا کام شروع کی جہاز مئی میں ختم کرکے وہاں سے پنمبور کی طرف روانہ ہونا تھا، کمپنی کے دیگر بوٹوں کو وہاں سے ساحل پر لایا گیا ہے لیکن جہاز وہیں چھوڑا گیا تھا۔ سنیچر کو جہاز کسی طرح ٹیلے پر روکا تو گیا ہے لیکن چشم دید وں کا کہنا ہے کہ جہاز کے اندر پانی بھرنا شروع ہوگیا ہے جس سے خطرےکو ٹالنا ممکن نہیں ہے۔ جہاز کو بچانے کے لئے کمپنی کے دیگر تین جہاز موقع پر پہنچے لیکن کام بنتا نظر نہیں آیا تو چکر لگا کر ساحل پر لوٹے ہیں۔

اُلال ۔ الویباگلو کے اطراف میں کل 6بوٹیں اب تک غرق ہوچکی ہیں۔ 6ماہ پہلے چین کی ایک بوٹ چٹان سے ٹکرا کر ڈوب گئی تھی ۔ سمند رمیں اب تک جنتی بوٹ یا جہاز ڈوب چکی ہیں انہیں پانی سے باہر لانے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی ہے، ان کو نکال کر ساحل پر لانا بہت زیادہ اخراجات کا باعث ہونےسے کوئی بھی اس طرف توجہ دینا نہیں چاہتا۔ جائے وقوع پر سنیچر کو بہت بھیڑ دیکھی گئی تھی اتوار کی صبح بھی اُلال کے ساحل پر لوگوں کاہجوم جمع ہوکر شام تک جہاز نکالنےکی کارروائی پر نظریں جمائے رہنے کی بات کہی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ اس جہاز پر 27 لوگ کام کررہے تھے، جب جہاز چٹان سے ٹکرائی اور اس میں پانی بھرنا شروع ہوگیا تو چار لوگوں کو فوری طور پر کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے کنارے تک پہنچادیا تھا، جبکہ دیگر 23 لوگ جہاز پر ہی پھنسے ہوئے تھے، مگر آج صبح دیگر لوگوں کو بھی بحفاظت کنارے پہنچانے میں کوسٹ گارڈ کا عملہ کامیاب رہا۔ اب جہاز کو کنارے لانے کے لئے جتن کئے جارہے ہیں۔


Share: